9 جولائی 2014 - 10:39
افغان انتخابات میں امریکہ کی طرف سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ

افغانستان میں دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد، امریکہ نے ان انتخابات میں دھاندلی کے ٹھوس دعوؤں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان جن پساکی نے افغان حکام پر انتخابات کے حتمی نتائج سے قبل کامیاب امید وار کے اعلان کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جن نتائج کا اعلان کیا گیا ہے وہ حتمی اور معتبر نہیں ہیں اور ممکن ہے حتمی نتائج کے آنے کے بعد صورت حال مکمل طور پر تبدیل ہوجائے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کے دوسرے دور کے نامزد صدارتی امیدواروں سے کہا کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے حوالے سے انجام دی جانے والی تحقیقات میں تعاون کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲